لاہور ہائیکورٹ‘ بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی روک دی

20

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز وصولی کو روک دیا ہے اور اس کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ جسٹس محمد رضا قریشی نے بجلی کے بلوں پر فکس چارجز عاید کرنے کے خلاف فلائنگ پیپر ملز سمیت 9 کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وسیم عباس ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جس میں وفاق اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ لیسکو نے بلوں پر فکس چارجز کا نفاذ کر دیا ہے، لیسکو کی جانب سے عاید فکس چارجز کی کوئی منظوری حاصل نہیں کی، فکس چارجز عاید کرنے کے لیے کابینہ اور نیپرا سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔