کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو پاک اسپورٹس کے تحت جشن آزادی کے حوالے سے اسپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا۔ جس میں شہر کے مختلف اسکول کالج اور یونیورسٹی کے طلباء نے حصہ لیا۔۔ اسپورٹس فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے ایچ کے اسپورٹس آرگنائزر کے صدر عبد الحفیظ خان نے کہا کہ جشن آزادی پر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے۔ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے۔ پاکستان کی ترقی میں طلباء کا اہم کردار ہے۔ نوجوان نسل جدید تعلیم کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتی ہے۔ کھیلوں کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ نیو پاک اسپورٹس کھیلوں کے فروغ میں کوشاں ہے۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے اس طرح کے ایونٹس آئندہ بھی منعقد کئے جائیں۔