پی ٹی آئی کا 15 ستمبر کو مینارِ پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

374
PTI's decision to hold a rally

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف نے پندرہ ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے 15 ستمبرکومینار پاکستان گراونڈ میں جلسہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، جلسے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمرایوب کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو درخواست بھجوائی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی  کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے 15 ستمبر کو لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ (اقبال پارک) میں سیاسی اجتماع منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی مقصد کیلئےآپ کے قابل دفتر سے “نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ،منظوری” کی ضرورت ہے۔