پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ جیل ہے، خواجہ آصف کی بانی پی ٹی آئی کو تسلی

418
constitutional amendment is speculation

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تسلی رکھیں پاکستان میں سب سے محفوظ جگہ جیل ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ترنول جلسہ مؤخر کرنے کا سیاسی نقصان پی ٹی آئی کو ہوا ہے، سیاسی جماعت جلسہ کر کے کسی امتحان میں نہیں پڑنا چاہتی تھی۔وہ نجی ٹی وی پر گفتگو کررہے تھے

ان کا کہنا تھاکہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کا براہ راست تصادم سامنے آ رہا ہے، علیمہ خان میری باتوں کی تصدیق کر رہی ہیں۔ کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں اور ہونے بھی چاہئیں کیونکہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کرنے کا قدم پی ٹی آئی نے خود اٹھایا تھا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت کو قطعی طور پر کوئی پریشانی نہیں ہے، اتنے دنوں میں یہ اپنی پارٹی کے اندر لوگوں کو مطمئن نہیں کر سکے۔