بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر عاید پابندی ختم

261

ڈھاکا:بنگلادیس کے دارالحکومت سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کی سیکولر حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی پر لگائی گئی 15 سالہ عاید پابندی ختم کردی ہے۔

مقامی میڈیا نے مذکورہ رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جماعت اسلامی اور اس کے اسٹوڈنٹ ونگ پر سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ جماعتوں کے کسی دہشت گرد سرگرمی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔ اسی تناظر میںجماعت اسلامی اور اس کے اسٹوڈنٹ ونگ پر پابندی کا حکم منسوخ کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

یہ بات بھی علم میں رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی برطرف سیکولر حکومت نے اپنے دور ابتدا سے ہی جماعت اسلامی پر پابندی لگائی تھی۔