اگر آپ کو لگتا ہے ہم غلط کررہے ہیں تو دوبارہ بات چیت ہوسکتی ہے، کوآرڈینیٹر وزیراعظم

180

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ اگر آپ کو لگتا ہے ہم غلط کررہے ہیں تو دوبارہ بات چیت کی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ حکومت تاجروں کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات سے انکار نہیں کرے گی، وزیراعظم نے ایف بی آر کی تنظیم نو کرنی ہے جس کے لیے ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا تھا ہم مذاکرات سے کہیں نہیں بھاگیں گے، مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تاجروں کو لگتا ہے کہ حکومت ان کے پریشر میں آجائے گی تو یہ ان کی بھول ہے ہم کسی قسم کے پریشر میں نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب تاجروں کی جانب سے ملک گیر ہڑتال بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف ملک گیر ہڑتال کی جا رہی ہے۔کراچی تا خیبر کاروباری مراکز بند ہیں، کراچی کے بازاروں میں سناٹا ہے، دکانیں اور بڑی تمام مارکیٹیں مکمل بند ہیں۔