پاکستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

210
the life system was paralyzed

پاکستان کے مختلف شہروں میں مون سون کے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، موسلادھار بارش سے مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں مون سون کے زوردار اسپیل سے جل تھل ایک ہو گیا، اولڈسٹی ایریا، ٹاور، ایم اے جناح روڈ، صدر، گرومندر، گلستان جوہر، جیل چورنگی، لیاقت آباد، کریم آباد، صفورا، نارتھ کراچی، ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے رنگ جما دیا۔

دوسری جانب سندھ کے دیگر اضلاع حیدرآباد، جامشورو، مٹیاری، بدین، گولارچی، ٹھٹھہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، ٹھٹھہ کے گاؤں ہاشم کلوئی میں بارش سے 40 کچے مکانات گر گئے نوابشاہ  اور سانگھڑ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔