کوئٹہ،نصیرآباد میں فائرنگ،3افراد جاں بحق

24

 

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میںفائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ،ملزمان فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ نصیرآباد کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود احمد شاہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیں۔ جہاں ان کی شناخت علی نواز منجھو،حسین بخش منجھو،اور الٰہی بخش منجھو کے نام سے کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کر دیں۔قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے ۔ پولیس نے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔ یاد رہے مقتول حسین بخش پر سابق ایس ایچ او منجھوشوری پر فائرنگ سمیت چوری،ڈکیتی،اغوا کے 5 مقدمات پولیس تھانہ منجھوشوری میں درج ہیں۔