ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت )ٹھٹھہ ضلع میں برسات کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری تیز ہوائوں اور طوفانی برسات سے ساکرو کے گائوں کے 40 کچے مکانات گرگئے مرد خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ۔ٹھٹھہ اور اس کے کوہستانی اور ساحلی علاقوں میں دوسرے روز بھی تیز ہوائوں کے ساتھ طوفانی برسات کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا برسات کے باعث نشیبی علاقوں زیر آب آگئے بجلی کی فراہمی روز کئی کئی گھنٹوں تک معطل رہی بجلی نہ ہونے کے سبب تمام علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے تیز ہوائوں اور طوفانی برسات کے باعث ٹھٹھہ کے تعلقہ میرپور ساکرو کے گائوں محمد ہاشم کلوئی میں 40 کچے مکانات گرگئے جس کے نتیجے میں مرد خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ہاشم،فرید،گل محمد،عائشہ،گل بانوں اورابو احمد ودیگر زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گائوں ہاشم کلوئی میں مکانات گرنے کے باعث کئی مرد خواتین بچے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی ہے جبکہ زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔