کوئٹہ ،ٹرانسپورٹروں کا احتجاج

25

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ٹرکوں گاڑیوں کو جلانے کے خلاف ٹرانسپورٹروں کا احتجاج ، راڑہ شم کے مقام پر پنجاب بلوچستان قومی شاہراہ کو بند کر دیا۔ٹرانسپورٹروں نے گزشتہ روز دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں نے لوڈٹرک ،گاڑیوں اور لوڈ پک اپ گاڑیوں کو آگ لگائی، حکومت قومی شاہراہوں پر سفر محفوظ بنانے کیلیے اقدامات کرے۔