۔9 مئی کے مجرموں کو لاہور کے طاقتورشخص نے پیسے لے کر چھوڑا

246

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کیا یہ حقیقت نہیں کہ 9 مئی کے مجرموں کو لاہور کے طاقتورشخص نے
پیسے لے کر چھوڑا، عدلیہ کے کچھ لوگوں کے عزیزواقارب بھی 9 مئی میں ملوث تھے ان کو بھی چھوڑا گیا۔ میاں جاوید لطیف کے ایکس کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کسی ڈیل کا علم نہیں اور نہ مجھے کوئی سروکار ہے مگرمجھے یہ علم کہ موصوف آئین کی بالادستی کی جو بات کرتے ہیں وہ جھوٹ بولتے ہیں۔وہ اقتدارکےلیے ڈائیلاگ بھی کرتے ہیں اور انہی سے کرتے ہیں جن کے ذریعے آئے تھے۔ فارن فنڈنگ کے ذریعے عالمی قوتوں کا ایجنڈا پورا کرنا اب اداروں کو نظر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی ریکویسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اگر فیض حمید 9 مئی میں ملوث ہیں تو انٹیلی جنس ادارے موجود ہیں۔کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ 9/10 مئی کے مجرموں کو لاہور کے طاقتور شخص نے پیسے لے کر چھوڑا عدلیہ کے کچھ لوگ بھی تھے جن کے عزیزواقارب 9 مئی میں ملوث تھے ان کو بھی چھوڑا گیا۔