اسلام آباد (اے پی پی) صدر آصف زرداری نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر گرانڈ فورسز جنرل لی چیا منگ کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔ اس حوالے سے خصوصی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر سمیت سروسز چیفس اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ تقریب میں غیر ملکی سفارتکار اور اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔ جنرل لی چیا منگ کو پاک چین دفاعی تعلقات کو بڑھانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔ تقریب میں جنرل لی چیا منگ کے4 دہائیوں کے کیرئر اور چینی فوج میں ان کی نمایاں خدمات کا ذکر کیا گیا۔