عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس

48

اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیا توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز (منگل ) ہی کوبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں عدالت میں دائر کردی تھی۔