پنجاب پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، پنڈی کے ٹرائلز آج ہونگے

10

راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پنجاب پریمیئر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ، راولپنڈی میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز آج ایوب پارک گرائونڈ ، راولپنڈی میں منعقد ہوں گے ۔ چیف کوآرڈینیٹر ذوالفقار علی نے بتایا کہ پہلی پنجاب پریمیئر لیگ آئندہ ماہ ایوب پارک گرائونڈ میں شروع ہو گی جس میں پنجاب سے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی مارخور ٹیم کے انتخاب کے لیے اوپن ٹرائلز صبح 9 بجے ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ میں شروع ہوں گے جس میں ہر عمر کے کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں ۔ ٹرائلز سابق ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ، حسن رضا ، جنید خان ، عبدالرئوف اور نوید قریشی کی زیر نگرانی ہوں گے ۔ اس موقع پر میجر ندیم سڈل ، ویمنز کوچ سلیم یوسفی ، مقامی کوچ تیمور اعظم ، نوید عباسی اور آصف باجوہ بھی موجود ہوں گے ۔ حتمی ٹیم کا اعلان ایک روزہ ٹرائلز کے بعد کیا جائے گا۔ ٹرائلز میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفید کٹ میں آئیں اور وقت کی پابندی کریں۔