شاہینز اور بنگلا دیش اے کا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ

10

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کا گزشتہ روزدوپہر کا ٹریننگ سیشن جو ڈھائی بجے سے شام 5.30 بجے تک ہونا تھا اسلام آباد کلب میں بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ۔دونوں ٹیمیں آج 50 اوورز کا دوسرا میچ کھیلیں گی۔پاکستان شاہینز کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کی قیادت محمد حارث کر رہے ہیں۔