ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے چینی فوجی طیارے کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ٹوکیو میں چینی سفارتی حکام کو طلب کر لیا۔ جاپان کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی نہ صرف خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے ہماری سلامتی کو بھی خطرہ ہے۔ ہماری چینی فوجی سرگرمیوں پر نظر ہے۔