تہران(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں 2سال قبل وکیل کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو سرعام پھانسی دے دی گئی۔ شمالی صوبے سمنان کے شہر شاہرود میں ایک وکیل کے قاتل کو عوام کے سامنے سزائے موت دی گئی۔ 20 سالہ مجرم نے وکیل کو قتل کرنے کے لیے ایک گینگ کی خدمات حاصل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔