بھارت: خاتون ڈاکٹر کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر طاقت کا استعمال

175
کولکتہ میں مظاہرین پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تیز دھار پانی مظاہرین پر برسایا۔ یونیورسٹی کے طلبہ نے خاردار تاروں کو توڑتے ہوئے مغربی بنگال میں اسٹیٹ سیکرٹریٹ کی طرف مارچ کیا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے اسپتالوں میں حفاظتی ٹاسک فورس بنائی گئی اورساتھ ہی ڈاکٹروں سے ڈیوٹیوں پر واپس لوٹنے کی درخواست بھی کی گئی ، تاہم مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔