مولانا فضل الرحمٰن کا کل کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

200

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 28 اگست (کل) کو ہڑتال کی حمایت کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کارکن پُرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں۔