بھارت: بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر چالان کٹ گیا، شہری پریشان

247

بھارت میں حال ہی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کو گاڑی چلانے کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے پر وہاں کی ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان جاری کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں توشار سکسینہ نامی شخص کے ساتھ پیش آیا۔ ابتدائی طور پر توشار نے اسے نظرانداز کیا، لیکن جب اسے ایک ای میل آیا تو وہ ای میل کو دکھ کر دنگ رہ گیا۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے بھجے گئے ای میل کے مطابق اسے بتایا گیا کہ وہ چالان کی رقم ادا کرے یا پھر عدالت میں حاضر ہوجائے۔

جب رامپور ضلع کے رہائشی توشار سکسینہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور کہا کہ میرا چالان کس بات پر کاٹا گیا؟ تو اسے بتایا گیا کہ چالان گاڑی چلاتے وقت ہیلمٹ نہ پہننے پر کاٹا گیا، جو 1000 روپے کا تھا۔

بعد ازاں توشار سکسینہ کی جانب سے ٹریفک پولیس کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور حل کرنے کی اپیل کی گئی۔

یہ واقعہ اس وقت زیادہ عجیب ہوگیا، جب سکسینہ کو جرمانہ ادا کرنے کو کہا گیا، اور جرمانہ ادا نہ کرنے پر اسے عدالت میں پیش کیے جانے کا کہہ دیا گیا۔