کراچی : محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد کراچی میں 200 ملی میٹر بارش کا امکان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں 200 ملی میٹر بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں اکتیس اگست موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے اٹھنے والا ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کرنے کے بعد ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا، اس سسٹم کے تحت طاقتورمون سون ہواؤں کا سلسلہ جنوب مشرقی سندھ پر اثر انداز ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر قائد میں 150 سے 200 ملی میٹر جبکہ ٹھٹھہ،بدین میں 300 سے 400 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔