لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز

83

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن، ڈیجیٹل پنجاب، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز کردیا۔شہری ایل ڈی اے سے گھر بیٹھے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کرا سکتے ہیں،نقشے کی منظوری کی درخواست، نقشہ اپ لوڈ، پروسسنگ، چالان سب آن لائن ہو گا،اعتراض کی صورت میں درستگی اور منظور شدہ نقشہ ڈائون لوڈ کیا جا سکے گا،رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے شہریوں کو اب ایل ڈی اے دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔شہری ایل ڈی اے موبائل ایپ اور ویب سائٹ lda. Gop. Pk پر جاکر اپلائی کر سکتے ہیں۔