عمران خان سے ملاقات کی سہولت مثبت عمل تھا،اعظم سواتی

59

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جس نے بھی سہولت فراہم کی وہ پاکستان کے لیے مثبت عمل تھا۔ عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ یہ پاکستان کے نظام کو بچانے کے لیے مثبت عمل تھا۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ہم اس خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہیں کہ جلسہ منسوخ کرنے سے ہمیں کوئی رعایت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کی پاسداری چاہتے ہیں۔