اسد قیصر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

233
demanded the resignation

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے سیکیورٹی سنبھالی جارہی ہے نہ کرکٹ سنبھالی جارہی ہے، محسن نقوی فوری طور پر استعفی دیں۔

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت میں جعلی لوگ بیٹھے ہیں، وہاں ہونے والے واقعات میں سمجھتا ہوں انٹیلی جنس ناکامی ہے۔ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلایا جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی آگ آپ نے خود لگائی ہوئی ہے، یہ لوگ طالبان کو واپس لے کر آئے تھے۔

ان  کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، ہم شہدا اور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔