بلوچستان واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت سزادی جائے، بلاول بھٹو زرداری

222
arrested and punished

اسلام آباد:چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث افراد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شناخت کی بنا پر قتل کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ ان دہشتگردوں کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے،بلوچستان حکومت ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے اور ان دہشتگردوں کو سخت سزا دی جائے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو متحد ہو کر ایسے دہشتگردوں کے خلاف آواز بلند کرنی ہے اور جب تک آخری دہشتگرد زندہ ہے ہماری ان کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نےشہداہ کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں کے لئے ہمدردی کا اظہار کیا۔