اسلام کا قانون محنت

237

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔جس میں ہر شعبہ زندگی کے لیے رہنمائی موجود ہے۔ اسلام کی بنیاد قرآن مجید اور سنت رسولؐ پر ہے۔ دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ اسلام میں بڑا واضح قانون محنت موجود ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مطالعہ قرآن و حدیث کو اپنا معمول بنائیں۔ زیب نظر کتاب دو نوجوان مصنفین کی ایک گراں قدر کاوش ہے۔ خوشگوار حیرت کی بات یہ ہے کہ دونوں مصنفین دنیاوی طور پر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے اپنے اپنے شعبے میں یہ اعلیٰ تعلیم دنیا کی مشہور یونیورسٹیوں سے حاصل کی ہے اور ملکی اور بین الاقوامی اداروں میں پیشہ ورانہ خدمات کامیابی کے ساتھ سر انجام دے رہے ہیں۔ کتاب میں تمام حوالہ جات قرآن اور صحیح احادیث کے ہیں۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان نوجوانوں نے بارہا قرآن کا مطالعہ با معنی کیا ہوگا۔ اسی طرح انہوں نے احادیث کی مستند کتب کو کئی بار پڑھا ہوگا۔ ایک اہم بات یہ ہے اس کسی بھی فقہ کے امام کے حوالے نہیں ملتے۔ جس یہ کتاب کسی ایک مکتب فکر کی نمائندہ خیالات کا اظہار نہیں کرتی۔ بلکہ ملت اسلامیہ کی ترجمان ہے۔ مصنفین نے اردو ترجمہ شائع کرکے جہاں جہاں اردو سمجھی جاتی ہے ان تک ’’اسلامی لیبر کوڈ‘‘ سے متعلق ایک مستند حوالہ جاتی کتاب پیش کی ہے۔ آج کے اس دور میں جہاں دہریت کی پرستش ایک فیشن بن چکا ہے۔ اس خوبصورت کتاب کا آجانا ایک دلکش اضافہ ہے۔ اسے ’’سینٹر فار لیبر ریسرچ‘‘ راولپنڈی نے پبلش کیا ہے اور اس پر قیمت درج نہیں ہے ۔