کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان ریلوے پولیس کراچی ڈویژن تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی کراچی میں درج مقدمہ میں ملزمان کو قید و جرمانہ کی سزا سنائی گئی ، مقدمہ نمبری 06/2023 بجرم زیر دفعہ 411/34 میں ملزمان کو 3 سال قید اور 10,000 ہزار جرمانہ کی سزا دی گئی ۔ ملزمان میں مثل خان ولد امیر خان ، عمران خان ولد حسن جان ، عظمت شاہ ولد صوال احمد ، اعلان شاہ ولد وکیل خان شامل ہیں تھانہ ریلوے پولیس لانڈھی کراچی میں IRP غلام اصغر بروہی کی مدعیت مقدمہ درج کیا تھا۔ سماعت ودلائل ہر چار بالا ملزمان کو 3 سال قید اور 10,000 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔