آزاد کشمیر میں ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق ہوئے ہں۔ پلندری کے ڈپٹی کمشنر عمر فاروق نے بتایا ہے کہ بس راولپنڈی سے راولا کوٹ جارہی تھی جس میں 25 سے زیادہ افراد سوار تھے۔
شواہد کے مطابق آزاد پتن پل کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔ پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔ بیشتر مسافر عرس میں شرکت کے لیے آزاد پتن آرہے تھے۔
جس علاقے میں بس گری ہے وہ پہاڑی علاقہ ہے اس لیے ریسکیو ورکرز کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ بیشتر لاشیں مقامی لوگوں نے نکالیں۔
اس سے قبل آج صبح بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں ایران سے پنجاب جانے والی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔