کندھکوٹ: جماعت اسلامی کے وفد کی ایران بس حادثے کے لواحقین سے تعزیت

73

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) حافظ نصر اللہ چنہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ایران بس حادثے کے لواحقین سے تعزیت۔ صوبائی نائب امیرحافظ نصراللہ چنا کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے کندھکوٹ میں ایران بس حادثے میں شہید زائرین کے لواحقین کے پاس جاکر تعزیت کی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات، غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی اورمتاثرہ خاندانوں سمیت زخمیوں کی مالی امداد کی جائے۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دُعا کی۔ وفد میں امیر ضلع کشمور غلام مصطفی میرانی، آغا عبدالفتاح پٹھان و دیگر مقامی ذمے داران بھی شامل تھے۔