تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی حکام نے مختلف صوبوں میں چھاپا مار کارروائیاں کرتے ہوئے داعش کے 14 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق داعش سے وابستہ دہشت گردوں کی گرفتاریاں تہران، البروز، فارس اور خوزستان صوبوں میں کی گئیں۔ داعش خراسان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گرد فارس اور باقی 7 دیگر 3صوبوں سے گرفتار کیے گئے ۔ ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا کہ داعش خراسان کے دہشتگرد حملے کے ارادے سے چند روز پہلے ایران میں داخل ہوئے تھے۔حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔