لاڑکانہ : چہلم شہدائے کربلا کی سیکورٹی پر رینجرز و پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

44

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کی ہدایت کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹرز حسیب جاوید سومار میمن کا رینجرز افسران کے ہمراہ چہلم شہدائے کربلا کی سیکورٹی پر مشترکہ فلیگ مارچ، فلیگ مارچ میں ضلع بھر کے ڈی ایس پی ڈاکٹر ظہور احمد سومرو، پارس بکھرانی اور غلام مصطفی ابڑو سمیت مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، ٹریفک سارجنٹس اور 15 مددگار فائٹرز سمیت دیگر پولیس افسران و جوانان شریک ہوئے۔ فلیگ مارچ میں بڑی تعداد میں پولیس اور سندھ رینجرز کی گاڑیاں، 15 مددگار کی موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔ فلیگ مارچ ایس ایس پی چوک سے شروع ہوکر واپس ایس ایس پی چوک پر اختتام پذیر ہوا۔