اسلام آباد (آن لائن/اے پی پی) صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد ،مولانا فضل الرحمن نے صدر مملکت کا استقبال کیاگیا۔صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، دونوں رہنمائوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اوربے روزگاری پر تشویش کا اظہارکیا ،ملاقات میں ملک کے داخلی و خارجی امور پر بحث کی گئی اور اداروں کے استحکام کے لیے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ صدر مملکت کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تھے ۔ علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین احمد عباسی اور ان کے صاحبزادے بہاول خان عباسی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی اور جنوبی پنجاب
کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ایوان صدرکے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بالخصوص سماجی شعبے میں نواب آف بہاولپور اور ان کے خاندان کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اور جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔