حکومت کا مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ، اہداف مقرر

268
right-sizing in various ministries and divisions

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں رائٹ سائزنگ کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 23 اہم ترین اہداف مقرر کر دیئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رائٹ سائزنگ کے لیے اہداف مقرر کرتے ہوئے اسے مرحلہ وار تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کر دیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے رائٹ سائزنگ کے لیے ایک ہفتے سے 3 ماہ تک کے اہداف دیے ہیں۔ رائٹ سائزنگ کے دوسرے مرحلے میں 5 وزارتوں کے لیے تجاویز تیار کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے ملک میں ڈیجیٹل اتھارٹی بنانے کی ہدایت کی ہے، ڈیجیٹل اتھارٹی بنانے کے لیے مسودہ قانون ایک ہفتے میں تیار کیا جائے گا۔ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان میں صحت ڈائریکٹوریٹ وہاں کی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کی تجاویز طلب کرلی گئی۔ وزارت صنعت کے پانچ ذیلی اداروں کی نجکاری کیلئے دو ہفتے میں تجاویز مانگ لی گئیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کیلئے دو ہفتوں میں تجاویز تیار کی جائیں گی۔ وزارت تجارت اور سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے کی تجاویز طلب کرلی گئی۔

یونیورسل سروسز فنڈ بحال کر کے بہتری کی تجاویز طلب کی گئی ہیں، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ 3 ماہ میں تیار کیا جائے گا، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو بھیجی جائے گی، وزارت تجارت، سرمایہ کاری بورڈ کو وزارت صنعت و پیداوار میں ضم کرنے پر مشاورت کی جائے گی، اور تجاویز 2 ماہ میں پیش کی جائیں گی۔

ایک ماہ میں سمیڈا کو وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے ماتحت کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وزارت صنعت و پیداوار کی 5 ذیلی کمپنیوں کی نج کاری پہلے مرحلے میں ہوگی، تجاویز 2 ہفتے میں تیار ہوں گی، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، ری پبلک موٹرز کی نج کاری کی تجاویز 2 ہفتے میں پیش کی جائیں گی، اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن کی نج کاری کی تجاویز 2 ہفتے میں پیش کی جائیں گی، انجینئرنگ ڈیولمپنٹ بورڈ کی کارکردگی کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کی جائے گی۔

نیشنل فرٹیلائزیشن کارپوریشن کو ختم کرنے کے لیے تجاویز ایک ماہ میں پیش کی جائیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز ختم کرنے کے لیے تجاویز 2 ہفتوں میں تیار کی جائیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی کو مستحقین کے کیش ٹرانسفر میں منتقل کر دیا جائے گا، پاکستان جم اینڈ جیولری کی رائٹ سائزنگ کی تجاویز تیار کی جائیں گی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت خود مختار کیا جائے گا، ادویات کی قیمتوں کے تعین میں ڈرگ ریگولیٹری کے اختیارات کو ڈریپ ایکٹ کے تحت الگ کیا جائے گا، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز کو ڈی واول کرنے کی تجاویز 1 ماہ میں پیش کی جائیں گی، فیڈرل گورنمنٹ سروسز اسپتال پولی کلینک کو ڈی واول کرنے کی تجویز ایک ماہ میں پیش کی جائے گی، نیشنل ری ہیبلیٹیشن انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن کو ڈی واول کرنے کی تجویز ایک ماہ میں پیش ہوگی۔