اسلام آباد:پی ٹی آئی رکن اسمبلی و مقامی رہنماؤں کیخلاف پولیس پر حملے کا مقدمہ

264

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اور مقامی رہنماؤں کے خلاف پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ترنول کے مقام پر پولیس پر پتھراؤ کرنے اور فائرنگ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سمیت مقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ترنول کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے رکن سمیت 40 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ملزمان کے خلاف 11 اے ٹی اے سمیت 16 دفعات لگائی گئی ہیں۔

مقدمے کے مطابق مشتعل مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے، پولیس پر براہ راست فائرنگ کی اور دکانوں کو بھی زبردستی بند کروایا۔