پشین: دھماکے میں 2 بچے جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 12 زخمی

217

کوئٹہ: پشین میں ہونے والے دھماکے میں دو بچے جاں بحق ہو گئے جب کہ پولیس اہل کاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس لائن کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہوئی ہیں جب کہ زخمیوں میں 5 پولیس اہل کار بھی شامل ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔

دوسری جانب ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے پشین اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا افسوس ہے۔ سماج دشمن اور ریاست مخالف عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم کے مقاصد کے حصول کے لیے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پشین بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔