اسلام آباد: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پولینڈ سے بھارت واپسی پر پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز پولینڈ سے واپس بھارت جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے گزارا، نریندر مودی پولینڈ سے نئی دلی جا رہے تھے کہ طیارہ صبح سوا 10 بجے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا اور 11 بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہو ،بھارتی وزیراعظم کا طیارہ 45 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا جہاز چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا اور لاہور کے ائیر کنٹرول ایریا سے گزرتا ہوا بھارت امرتسر روانہ ہوا۔