بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والا ریلیف بند

243
Unannounced stoppage

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی سبسڈی غیر اعلانیہ بند کردی گئی۔

غریب عوام کو یوٹیلیٹی اسٹورز سے آٹا، چینی، گھی اب مہنگے داموں خریدنا پڑے گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چینی 109 کی بجائے 155 روپے کلو کردی۔

بی آئی ایس پی کے تحت 10 کلو آٹیکاتھیلا 1500 روپیمیں ملیگا، گھی بینظیرانکم سپورٹ کے تحت 380 روپیکا تھا جو 450 روپے کلو کا کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کیحوالے سے تجاویز بھی طلب کر لیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورزکیلئے 50 ارب کی سبسڈی بھی بند کردی گئی۔

وزیراعظم ہدایت جاری کی ہے کہ 2 ہفتے میں یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن بندکر نے سے متعلق تجاویزدی جائیں، اور احکامات جاریے کیے ہیں کہ یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی کے بجائے غریب عوام کو نقد رقم کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کی تجاویز تیار کریں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جن میں 6 ہزار مستقل اور باقی ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر ہیں۔