رضا ربانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

103

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان و مرکزی رہنما پیپلز پارٹی سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر ممتاز مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، سینئر نائب صدر لعل بخش کلہوڑو، جنرل سیکرٹری سید فیاض علی شاہ، انفارمیشن سیکرٹری سلیم سومرو نے دُکھ و رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور میاں رضا ربانی سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔