اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے چینی کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلیے پرچون اور تھوک کی قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت قیمتوں پر کڑی نظر رکھے گی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی جبکہ یومیہ بنیاد پر پرائس مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔