۔ 7ستمبر کوسرکاری سطح پر ’’یوم ختم نبوت ‘‘ منایا جائے ‘جماعت اسلامی

75
جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے قراردادجمع کرارہے ہیں
جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے قراردادجمع کرارہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے تحفظ ِ عقیدۂ ختم نبوت کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی اور مطالبہ کیا ہے کہ 7ستمبر کے دن کو سرکاری سطح پر ’’یوم ختم نبوت ‘‘ کے طور پر منایا جائے اور عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔ محمد فاروق نے قرار داد میں مزید کہا کہ تحفظ ختم نبوت ہمارا ایمان اور عقید ہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاد ہے۔اس عقیدہ سے اسلام کا وقار و جمال وابستہ ہے، ساڑھے 14 سو سال سے مسلمان اس عقیدے کے تحفظ کے لیے بہت حساس رہے ہیں، مسلمان اپنے پیارے نبی ؐ کی عزت و آبرو پر جان نچھاور کرتے رہے ہیں۔ پاکستان بننے کے بعد 1953ء میں پہلی’’ تحریک ختم نبوت‘‘ چلی جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے جام ِشہادت نوش کیا،بالآ خر 7 ستمبر 1974 ء کو مسلمانوں کی جدو جہد رنگ لائی۔ قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار دیے گئے اور قومی اسمبلی نے تاریخ ساز فیصلہ کیا ۔اس آئینی فیصلے کے مطابق قادیانی دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ اس با برکت فیصلے کو 50 سال مکمل ہور ہے ہیں لیکن آج بھی اس حساس معاملے پر سازشیں جاری ہیں،یہ معزز ایوان وطن عزیز میں اپنی عظیم تاریخ رکھتا ہے۔ ان تاریخی لمحات کو حکومتی سطح پر اجاگر کرنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔