راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روزختم، بنگلادیش نے 316رنز بنالیے

186
راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز: پاکستانی کھلاڑی بنگلادیشی بلے باز شادمان اسلام کے آئوٹ ہونے پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے

راولپنڈی (سید وزیر علی قادری )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔پنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں پر 316 رنز بنالیے ہیں۔ تیسرے روز بنگلادیش نے27 رنز کے مجموعی اسکور کے ساتھ کھیل کا ا?غاز کیا۔ذاکر حسن 12 اور نجم الحسین شنٹو 16 رنزبناکر آؤٹ ہوگئے۔2 وکٹیں گرنے کے بعد شادمان اسلام اور مومن الحق کے درمیان شاندار شراکت داری بنی اور دونوں نے ففٹیاں بھی اسکور کیں۔لیکن پھر مومن الحق 50 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور شادمان بھی 93 رنز اسکور کر کے بولڈ ہوگئے۔اس کے علاوہ شکیب الحسن 15 رنز بناسکے۔5 وکٹیں گرنے کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داس نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور 300 رنز کے پار کردیا۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلادیش نے 5 وکٹوں پر 316 رنز اسکور کیے۔ مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2، نسیم شاہ، محمد علی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ بنگلادیش کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 132 رنز کا خسارہ ہے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے کھیل کے دوسرے روز 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز آگے بڑھائی،محمد رضوان اور سعود شکیل نیذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری اسکور کی۔سعود شکیل نے 141رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ محمد رضوان 171 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔اس کے علاوہ صائم ایوب نے 56 رنز بنائے،عبد اللہ شفیق 2، کپتان شان مسعود6، بابر صفر، سلمان علیآغا نے 19 رنز اسکور کیے جبکہ شاہین 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔پاکستان نے 141 اوورز بیٹنگ کرکے، 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئرکر دی۔بنگلادیش کی جانب سے شریفل اور حسن محمود نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔مہمان ٹیم نے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 27 رنز اسکور کیے۔کھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد ہی آئوٹ کردیا۔ تاہم صائم ایوب اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی پوزیشن کو بہتر کیا۔پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیل کے پہلے روز 4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے، قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی اسکور گری جب عبد اللہ شفیق 2 رنز پر پویلین لوٹے پھر دوسری وکٹ 14 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی گری جو 6 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔قومی ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 2 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈک آئوٹ ہوئے۔