راولپنڈی( نمائندہ خصوصی ) ایک سیاسی مزہبی جماعت کی جانب سے ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنے کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں غیر معمولی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ وزارت داخلہ نے جس کے وزیر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں کی ہدایت پر نفری کو اسٹیڈیم کے اطراف بڑھا دیا گیا۔ واضح رہے کہ میٹرو بس سروس بھی بند رہی اور فیض آباد مری روڈ سے آگے رکاوٹیں کھڑی کر کے دارلحکومت میں داخلی راستوں کو بند کردیا گیا تھا۔