دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست: لاہورہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا 

220
Petition against implementation of Section 144

لاہور:  لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔  

جسٹس شکیل احمد نے شہری ناجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ شہری نے مقف اپنایا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا، حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا غیر قانونی نفاذ کردیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق دفعہ 144 سے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو معطل کرے۔