ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہو گئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 262000 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کے اضافے کے بعد 224623 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 2492 ڈالر فی اونس ہے۔