دھرنا اور جلسہ اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہے: وزیر اطلاعات پنجاب

236
Dharnas and rallies are the business

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فتنہ پارٹی تسلیم کر لے اس کے ستو مک چکے ہیں، گرگٹ رنگ بدلتا ہے لیکن اس کی فطرت نہیں بدلتی، پوری تحریک انصاف گنگا نہا کر بھی آجائے تو 9 مئی کے سیاہ دھبے ان کے دامن سے نہیں مٹ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے اور جلسے اڈیالہ جیل کے قیدی کا کاروبار ہے، اس کے بغیر فتنہ پارٹی کو نہ بیرونی فنڈنگ ملتی نہ ڈیجیٹل دہشتگردوں کو تنخواہیں دے پاتے ہیں، ایک سال سے فتنہ پارٹی جلسے جلوس نہ کرنے سے شدید ترین مالی بحران کا شکار ہے۔ اب فوج کی حرمت اور تقدس پر 9 مئی والے ہمیں لیکچر دیں گے اللہ کی شان ہے، آپ لوگوں کے بھیانک چہرے اور بدبودار سیاست کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے، علی امین گنڈاپور کے پانچ، پانچ ہزار کے نوٹ بانٹنے کی ویڈیو کے پی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ میوزک کنسرٹ اور پیسے بانٹ کر لوگ اکٹھے کرنیوالے کہتے ہیں قوم ہمارے ساتھ ہے، اڈیالہ جیل کے قیدی کیساتھ قوم نہیں دیہاڑی دار اور ڈیجیٹل دہشتگرد ہیں، قوم پاکستان اور مسلم لیگ نون کے ساتھ ہے۔