اسلام آباد جلسے میں شارکت کیلیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 51 گرفتار کارکنان کو رہا کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس نے جلسے کے لیے اسلام آباد جاتے ہوئے تمام افراد کو حراست میں لیا، گرفتار افراد کے خلاف کوئی مقدمہ ہے اور نہ ہی کارکنان پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب ہیں۔
درخواست گزار کی جانب سے تمام کارکنان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل فرخ لودھی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرفتار تمام 51 گرفتارکارکنوں کو کو رہا کر دیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے بیان کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست نمٹادی۔