اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کرنے کیلیے پر عزم ہے، انہوں نے اعتماد سازی کے اقدامات کے ذریعے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کیلیے کانفرنس برائے ایشیائی روابط اور اعتماد سازی اقدامات (سیکا) کے بنیادی مقصد کیلیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔