قومی اسمبلی کا پی سی بی کو وزیراعظم کے تحت کرنے پر اظہار برہمی

23

اسلام آباد(آن لائن )قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو وزارت سے نکال کر وزیر اعظم کے ماتحت کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلات طلب کر لی ہیں کمیٹی نے حالیہ اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اخراجات اور آفیشلز سمیت پاکستان اسپورٹس بورڈ کی گزشتہ 5سال کی تفصیلات بھی اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ثنا اللہ خان مستی خیل کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔