لاڑکانہ ،سیپکو اورگیس کمپنی کے خلاف موصول درخواستوں کی سماعت

50

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر وفاقی محتسب سکھر کے ریجنل ہیڈ سید محمود علی شاہ نے آج لاڑکانہ میں سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف موصول ہونے والی درخواستوں کی سماعت کی۔ سیپکو کے خلاف دائر 35 درخواستوں میں سے 32 درخواستوں پر فیصلے ہوئے جبکہ 2 درخواستیں نیپرا کو ریفر کی گئیں۔ اس کے علاوہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف دائر 15 درخواستوں میں سے 15 پر ہی فیصلے دیے گئے۔وفاقی محتسب سکھر ریجن کے انچارج سید محمود علی شاہ نے متعلقہ محکموں کے حکام کو مزید ہدایت کی کہ متاثرین کی شکایات کا جلد از جلد عمل کیا جائے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ سیپکو کی جانب سے ریونیو آفیسر سہیل احمد کہاوڑ ، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینجر سعید احمد کوریجو اور شکایت کنندگان نے شرکت کی۔