لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) یار محمد کالونی مکینوں نے 4 دن سے لاپتا نوجوان آزاد گاڈہی کی بازیابی کے لیے پریس کلب پر احتجاج کیا۔ لاپتا نوجوان کے والد بشیر گاڈہی نے کہا کہ بیٹا 4 دن قبل میروخان چوک پر اپنے کزن کی دکان پر گیا تھا جس کے بعد اس سے رابطہ نہیں ہوا، مسلسل فون بھی بند ہے جس کے سبب خدشہ ہے کہ اسے اغوا کیا گیا ہے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولیدکے لاپتا ہونے کی این سی کٹوائی گئی ہے لیکن کہیں سے کچھ پتا نہیں چلا۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیٹے آزاد گاڈہی کو بازیاب کراکر بے چینی دور کی جائے۔